ویانا مذاکرات پابندیوں کی منسوخی کی ترجیح اور سنجیدگی سے جاری ہیں: ایرانی وزیر خارجہ

تہران، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ویانا مذاکرات ملک کیخلاف عائد پابندیوں کو اٹھانے کی ترجیج سے بڑی سنجیدگی سے جاری ہیں اور اگر مغرب نیک نیتی کا رویہ اپنائے تو اچھا معادہ طے پایا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار "حسین امیر عبداللہیان" نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا اور مزید کہا کہ ایرانی وفد منطقی، مضبوط، ٹھوس اور نتیجہ خیز مذاکرات کی پیروی کرتا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات کی یاد دلانی کرائی کہ ہم ملک کے اعلی مذاکرات کار "علی باقری کنی" کے ساتھ روزانہ رابطے میں ہیں؛ ماہرین کے مذکرات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha