آئی اے ای اے کی رپورٹ ایک باقاعدہ تکنیکی دستاویز ہے: ایرانی مندوب

ویانا، ارنا- ویانا کی بین الاقوامی تنظیموں میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری سرگرمیوں سے متعلق آئی اے ای اے کی نئی رپورٹ، باقاعدہ تکنیکی اپڈیٹ رپورٹ ہے جو ایران کیجانب سے اس تنظیم کو معمول کے طریقہ کار کے مطابق اپنے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کرنے پر مبنی ہے۔

ان خیالات کا اظہار "محمد رضا غائبی" نے بدھ کی رات کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی جوہری توانائی ادارے نے باقاعدہ نگرانی کرتے ہوئے اپنے اراکین کو ایرانی جوہری سرگرمیوں سے متعلق آگاہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران نے 20 فیصد افزودہ یورینیم ہیکسافلوورائیڈ بنانے کے لئے فردو جوہری تنصیبات میں آئی آر-6 سینٹری فیوجز کی گیسیفیکیشن شروع کر دی ہے، اور ایران نے آئی اے ای اے کو اس سائٹ پر اپنی نگرانی بڑھانے کی اجازت دے دی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha