صیہونی ریاست ویانا مذاکرات کو زہر آلود کرنے کیلئے جھوٹ بولنے لگی ہے: ایران

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ صہیونی ریاست جس کا وجود تناؤ پر منحصر ہے، نے ایک بار پھر لپیٹ میں آکر ویانا مذاکرات کو زہر آلود کرنے کیلئے جھوٹ بولنے کا آغاز کیا ہے۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، "سعید خطیب زادہ" نے آج بروز بدھ کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ مذاکرات چیمبر کے تمام فریقین کو کامیابی کے امکانات کو تباہ کرنے کی من گھرٹ خبروں سے  قطع نظر،  اپنے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے آزادی اور سیاسی عزم کے امتحان کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ ایران کیخلاف امریکہ کی غیرقانونی اور ظالمانہ پابندیوں کو اٹھانے کے مقصد سے ویانا مذاکرات کے نئے دور کا پیر کے روز آغاز کیا گیا۔

منعقدہ ان مذاکرات میں نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور "علی باقری کنی" ایرانی مذاکرات کار وفد کی قیادت کرتے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha