1 دسمبر، 2021 3:41 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 84562276
0 Persons
ایران اور شام کا باہمی تعاون بڑھانے پر زور

تہران، ارنا – ایرانی وزیر صنعت، کان کنی اور تجارت اور شام کے وزیر اعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان کثیر الجہتی تعلقات بشمول اقتصادی، سرمایہ کاری اور صنعتی شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیتے پر زور دیا۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی SANA کے مطابق ایرانی وزیر صنعت 'سید رضا فاطمی امین جو ایک اعلی سطح وفد کی سربراہی میں شام کے دورے پر ہے، نے شامی وزیر اعظم "حسین عرنوس"  کے ساتھ ملاقات کی۔

فریقین نے دونوں ممالک پر عائد جابرانہ پابندیوں کے اثرات پر قابو پانے کیلیے دونوں ممالک کی منڈیوں کو درکار اشیا کی فراہمی اور اقتصادی اور صنعتی تعاون کو مضبوط بنانے اور بارٹر سسٹم کے فروغ کے طریقوں کا جائزہ لیا۔

ملاقات کے دوران شامی وزیر اعظم نے دونوں فریقوں کے درمیان طے پانے والے معاہدوں پر عمل درآمد کرنے ، مشترکہ منصوبوں کو طے شدہ شیڈول کے مطابق نافذ کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

عرنوس نے دہشت گردوں کے خلاف جنگ اور جابرانہ محاصرے کے خلاف جنگ میں شامی عوام کی حمایت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بھی اقتصادی تعاون کے بڑھانے پر تیار ہیں اور اس تعاون کو شام اور ایران کے درمیان اسٹریٹجک سیاسی تعلقات کے مطابق ہونا چاہیے۔

ایرانی وزیر صنعت نے شامی عوام سے ایران کی مسلسل حمایت اور شامی صنعت کی پوزیشن کو بحال کرنے کے لیے اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں پر زور دیا۔

انہوں نے شام میں سرمایہ کاری اور مشترکہ اقتصادی منصوبوں کے نفاذ کیلیے بہت سی ایرانی کمپنیوں کی آمادگی کا ذکر کیا۔

قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر صنعت، کان کنی اور تجارت 'سید رضا فاطمی امین' نے اتوار کے روز ایک اقتصادی اور صنعتی وفد کے ساتھ شام کا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے حکام کے ساتھ کئی سرکاری ملاقاتیں کے ساتھ ساتھ شام میں ایرانی مصنوعات کی دوسری نمائش کا افتتاح کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@  

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha