10ویں عالمی سیاحتی اجلاس کی میزبانی کے لیے تیار ہیں: تہران کے میئر

تہران - ارنا - تہران کے میئر نے عالمی سیاحتی تنظیم کے سکریٹری جنرل کو ایک خط بھیج کر دسویں عالمی سیاحتی سربراہی اجلاس کی میزبانی کے لیے اپنی تیاری کا اعلان کیا ہے۔

تہران کے میئر علیرضا زاکانی نے گزشتہ روز  عالمی سیاحتی تنظیم کے سکریٹری جنرل زوراب پلولیکاشویلی کے نام سے ایک خط میں دسویں عالمی سیاحتی سربراہی اجلاس کی میزبانی کے لیے تہران کی آمادگی کا اعلان کیا۔

ثقافتی ورثہ، سیاحت اور دستکاری کے نائب وزیر برائے سیاحتی امور، اسپین میں ایرانی سفیر حسن قشقاوی  نے اس خط کو زوراب پلولیکاشویلی کو پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق تہران کی اسلامی کونسل کے سابق اراکین نے 11 جنوری 2021 کو "تہران میونسپلٹی کو عالمی سیاحتی تنظیم کے 10ویں اجلاس کی میزبانی کرنے کی ضرورت ہے" کےعنوان سے بل کی منظوری دی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@  

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha