ایرانی اسکینگ کھیلاڑیوں کو سرمائی پیرا اولمپکس میں 2 کوٹے حاصل

تہران، ارنا- ہالینڈ کی میزبانی میں منعقدہ اسکینگ ورلڈ کپ کے پہلے دن ایرانی دستے نے پانچویں، چھٹے اور بارہویں پوزیشن حاصل کی اور آخر میں سرمائی پیرا اولمپکس میں ہمارے ملک کے لیے دو کوٹے حاصل کر لیے۔

ایرانی اسکینگ ٹیم نے ہالینڈ میں منعقد ہونے والے اسکینگ ورلڈ کپ کے پہلے دن پانچویں، چھٹے اور بارہویں پوزیشن اپنے نام کرلی  اور اس مقابلوں کے اختتام میں سرمائی پیرالمپکس مقابلوں کے دو کوٹے حاصل کیے۔

مقابلوں کے پہلے دن میں ایرانی خاتون صدیقہ روزبہ LL 2 کلاس میں 77/52سیکنڈ کا ریکارڈ قائم کر کے پانچویں نمبر پر آگئی۔

دوسرے ایرانی کھیلاڑی 'حسین سولقانی نے 73/45 سیکنڈ کا ریکاڑد کرتے ہوئے چھٹی پوزیشن حاصل کر لی۔

پوریا خلیل تاش نے بھی 12 ویں پوزیشن حاصل کی۔

اسکینگ ورلڈ کپ اور یورپی کپ کا سنو بورڈنگ کے زمرے میں 16 ممالک کے 70 مرد اور 24 خواتین کی شرکت کے ساتھ LL2, UL, LL1 کلاسز میں ہالینڈ میں منعقد ہوگا۔  ان مقابلوں میں 2 ایرانی مرد اور 1 خاتون نے حصہ لیا تھا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@  

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha