30 نومبر، 2021، 12:23 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84560658
T T
0 Persons
مذاکراتی ٹیم پابندیاں ہٹانے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے: ایرانی ترجمان

تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کی مذاکراتی ٹیم نے پابندیاں ہٹانے کی یقین دہانی کے لیے ویانا میں شمولیت اختیار کی اور مذاکرات میں پابندیوں کے خاتمے پر مرکوز ہیں۔

یہ بات "سعید خطیب زادہ" نے منگل کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے پابندیاں ہٹانے کے لیے ویانا میں جوہری مذاکرات کے آغاز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ویانا میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ پابندیاں ہٹانے پر مرکوز ہے، ہم اس سے کم کسی چیز کو قبول نہیں کرتے اور نہ ہی جوہری میدان میں جوہری معاہدے میں بیان کردہ اس سے زیادہ کوئی عہد کرتے ہیں۔
خطیب زادہ نے کہا کہ مرحلہ وار مذاکرات اور نئے وعدوں جیسے مسائل کی ہماری بات چیت میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مکمل طور پر تیار وفد کے ساتھ سنجیدگی کے ذریعہ ویانا مذاکرات میں داخل ہوئی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ویانا میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ پابندیوں کا خاتمہ تھا، اگر دیگر فریق وقت ضائع کرنے کی بجائے نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہوئے تو بات چیت صحیح راستے پر جاری رہے گی۔
 تفصیلات کے مطابق، ایران اور 4+1 ممالک کے درمیان مذاکرات کا نیا دور کل ایرانی مذاکراتی ٹیم کی نئی تشکیل کے ساتھ شروع ہوا ہے، ان مذاکرات میں ایرانی مذاکراتی ٹیم کی سربراہی علی باقری کنی کر رہے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .