28 نومبر، 2021، 5:40 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84558481
T T
0 Persons
ایران میں مارچ کے اوسط تک کان کنی کے شعبے میں 9۔1 ارب ڈالر سے زائد منصوبوں کا نفاذ

تہران، ارنا- ایران مائنز ڈیولپمنٹ اینڈ رینیویشن آرگنائزیشن کے اسٹرٹیجک منصوبوں میں سے ایک رواں شمسی سال کے آخر تک اس شعبے میں 9۔1 ارب ڈالر کی مالیت پر مشتمل منصوبوں کا نفاذ سے جن سے 5 ہزار افراد کیلئے براہ راست روزگار کی فراہمی ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق، ایران مائنز ڈیولپمنٹ اینڈ رینیویشن آرگنائزیشن نے کان کنی اور معدنیات کی صنعتوں کے شعبوں میں صنعت، کانوں اور تجارت کی وزارت کے ترقیاتی بازو کے طور پر بنیادی ڈھانچوں کی ترقی، پیداوار اور روزگار کے مواقع کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرنے والی حکمت عملی اپنائی ہے۔

پراجیکٹس کی سرمایہ کاری اور آغاز، ایکسپلوریشن، کان کنی ایکٹیویشن، فنانسنگ اور لیکویڈیٹی مینجمنٹ میں تنوع، لوکلائزیشن، انفراسٹرکچر کی مضبوطی اور کان کنی انشورنس فنڈ کی پوزیشن اور تربیتی پروگراموں کی ترقی، اس تنظیم کے پچھلے 7 مہینوں کے اسٹریٹجک اقدامات میں سے چند ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق، پابندیوں میں اضافے اور کورونا بحران کے باوجود 1400 کے شمسی سال کی پہلی ششماہی کے دوران، لوہے کے بڑے کنسنٹریٹ کی پیداوار میں تقریباً 3.6 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 25.5 ملین ٹن سے زیادہ تک پہنچ گئی۔

اس عرصے کے دوران ملک کے ایلومینیم کے انگوٹوں کی تیاری میں بھی تقریباً 23 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

نیز کاپر کے شعبے میں نیشنل کاپر انڈسٹریز کمپنی نے اس سال کے پہلے چھ مہینوں میں 143,328 ٹن کیتھوڈ کی تیاری کی جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 2 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

دوسری طرف، پچھلے 6 مہینوں میں ایران مائنز ڈیولپمنٹ اینڈ رینیویشن آرگنائزیشن کی ذیلی کمپنیوں کے کوئلے کی پیداوار میں 8 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے اور مذکورہ مدت میں دو کمپنیوں البرز مرکزی اور طبس نے 732,054 ٹن کوئلے کا کنسنٹریٹ پیدا کیا۔

ایران مائنز ڈیولپمنٹ اینڈ رینیویشن آرگنائزیشن کے تحت، اس شعبے نے ملک کے لیے 7.2 بلین ڈالر کا زر مبادلہ کمایا۔ تاہم گزشتہ برسوں کے سازگار بین الاقوامی حالات کی وجہ سے یہ شعبہ ملک کے لیے تقریباً 10 بلین ڈالر کا زرمبادلہ کمانے میں کامیاب رہا۔

 ایران مائنز ڈیولپمنٹ اینڈ رینیویشن آرگنائزیشن نے رواں شمسی سال کے آخر تک 9۔1 ارب ڈالر کی مالیت پر مشتمل منصوبوں کے نفاذ سے 5 ہزار افراد کیلئے براہ راست روزگار کی فراہمی کی منصوبہ بندی کی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .