ایشین بیچ والی بال چیمپئن شپ فائنل آج (ہفتہ) کی صبح منعقد ہوئی۔ جس میں ایرانی کھیلاڑیوں 'بہمن سلیمی اور ابوالحسن خاکی زادہ' نے آسٹریلیا کی ٹیم کے خلاف 2-0 گولوں کے ساتھ شکست کھاکر ایک چاندی کے تمغے کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔
آسٹریلیا نے ان مقابلوں کے دو میچز میں 21-16 اور 13-21 کے نتیجے کے ساتھ کامیابی حاصل کی اور قطری ٹیم نے بھی قازقستان کے خلاف کامیابی حاصل کر کے ایک کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔
ان مقابلوں میں ایران نے تین ٹیموں کے ساتھ شرکت کی تھی۔ ایران کی پہلی ٹیم "آسٹریلیا کی دوسری ٹیم" کے خلاف کامیابی سے ہمکنار نہ ہو سکی اور تیسری ایرانی ٹیم نے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کی پہلی ٹیم" کے خلاف شکست کھائی لیکن ایران کی دوسری ٹیم نے فائنل کے مرحلے میں آسٹریلیا کے خلاف شکست کھا کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1
آپ کا تبصرہ