ایرانی خواتین کی قومی ٹیم کی سماعت سے محروم عالمی کراٹے مقابلوں میں دوسری پوزیشن

تہران، ارنا- سماعت سے محروم ایرانی خواتین کی قومی کراٹے ٹیم نے عالمی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 طلائی، 2 چاندی اور 2 کانسی کے تمغے جیت لیے۔

رپورٹ کے مطابق، تہران کی میزبانی میں منعقدہ سماعت سے مرحوم عالمی کراٹے مقابلوں میں ایران، روس اور یوکرائن کی ٹیموں نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن اپنی نام کرلی۔

ان مقابلوں کے خواتین کے انفرادی حصے میں ایران سے "مژہ مردانی" نے ایک طلائی تمغہ جیت لیا؛ نیز "سارا ادریا" اور "بتیا جواہریان نے بھی بالترتیت 68 اور -68 کلوگرام کے زمروں میں دو طلائی تمغے جیت لیے۔

اس سلسلے میں ایران سے "حکمیہ حسن زادہ" اور "مہناز حسن زادہ" نے بھی بالترتیب -50 اور -61 کلوگرام کی کیٹگیریز میں دو چاندی کے تمغے جیت لیے

اس کے علاوہ "زینب حسن پور" نے -55 کلوگرام کیٹگیری میں ایک کانسی کے تمغے کو اپنے نام کرلیا۔

ان مقابلوں کے ٹیمی حصے میں بھی ایرانی خواتین کی ٹیم نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن اپنی نام کرلی؛ یوکرائن کی ٹیم نے ان مقابلوں کا ٹائٹل جیت لیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha