ایران نے سماعت سے محروم عالمی تائیکوانڈو اور کراٹے مقابلوں کا ٹائٹل جیت لیا

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی سماعت سے محروم قومی تائیکوانڈو اور کراٹے کی ٹیموں نے عالمی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن اپنی نام کرلی۔

رپورٹ کے مطابق، سماعت سے محروم ایرانی قومی کراٹے ٹیم نے عالمی مقابلوں کا ٹائٹل جیت لیا اس ایونٹ میں ایرانی صدر کے دفتر کے سربراہ "غلامحسین اسماعیلی" اور ایرانی وزیر برائے کھیل اور نوجوانوں کے امور "سید حمید سجادی" نے حصہ لیا تھا۔

واضح رہے کہ ان مقابلوں کا ایران کی میزبانی میں انعقاد کیا گیا جن میں یوکرین، روس، ترکی، یونان، تھائی لینڈ اور ملائیشیا کی ٹیمیں بالترتیب دوسرے سے ساتویں نمبر پر رہیں۔

نیز سماعت سے محروم ایرانی تائیکوانڈو ٹیم نے دیگر ہال میں منعقدہ ان مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی مقابلوں کا ٹائٹل جیت لیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha