امیرکبیر یونیورسٹی کو  37 ویں عالمی پوزیشن اور8 ویں ایشیائی پوزیشن حاصل

تہران، ارنا - امیرکبیر یونیورسٹی نے US News  کی تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق دنیا کی 37 ویں پوزیشن اور ریاضی کے میدان میں  ایشیا میں آٹھویں پوزیشن حاصل کی۔

US News کی تازہ ترین رنکینگ میں ایرانی امیر کبیر یونیورسٹی نے دنیا کے 37 ویں نمبر اور ایشیا میں ریاضی کے شعبے میں آٹھویں نمبر کو اپنے نام کر لیا۔

اس یونیورسٹی نے ریاضی کے میدان میں ایرانی تعلیمی مراکز کے درمیان پہلی پوزیشن کو حاصل کیا ہے۔

دنیا کی ٹاپ 1750 یونیورسٹیوں نے اس درجہ بندی میں شرکت کی ہے جس میں ایم آئی ٹی MIT ، سٹینفورڈ اور پرنسٹن  کی یونیورسٹیوں نے پہلے سے تیسرے نمبر کو اپنے نام کر لیا۔

سوربون، کیمبرج، برکلے، ہارورڈ، پیرس، آکسفورڈ اور زیورخ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی بھی چوتھے سے دسویں نمبر پر ہیں۔

ایشیائی یونیورسٹیوں میں ریاضی میں چین اور امیرکبیر یونیورسٹی نے ترتیب میں تیسری اور آٹھویں پوزیشنوں کو حاصل کیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha