امریکہ کو حقیقت کے مسخ سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا: ایران

تہران، ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ، حقیقت کے مسخ سے کوئی نتیجہ حاصل نہیں کرے گا اور اور زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی ناکامی کو ختم کرنے جیسے دانشمندانہ فیصلے نتیجہ خیز ہوسکتے ہیں۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، "سعید خطیب زادہ" نے آج بروز منگل کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ امریکہ ویسے ہی بے بنیاد اور من گھرٹ بیانات دیتا رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "جوہری معاہدے میں واپسی" کی ضرورت سے متعلق جھوٹ، من گھرٹ اور بے بنیاد بیانات کو عالمی رائے میں صحیح سمجھانے کیلئے فوٹو گروپ بنانے کی دیکھاوے کی میٹنگ کا انعقاد اس حقیت کو بدل نہیں دے سکتا کہ امریکہ کے برعکس ایران نے کبھی بھی جوہری معاہدے کو نہیں چھوڑا۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ، مسخ کرنے سے کوئی نتیجہ حاصل نہیں کرے گا اور اور زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی ناکامی کو ختم کرنے جیسے دانشمندانہ فیصلے نتیجہ خیز ہوسکتے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha