9 نومبر، 2021، 2:53 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84535306
T T
0 Persons
ایران کا عالمی ممالک کیساتھ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کیخلاف عدالتی تعاون کیلئے تیار

تہران، ارنا – ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے 65 سے زائد ممالک کے سفیروں اور ایران میں مقیم بین الاقوامی اداروں کے سربراہوں سے مطالبہ کیا ہے کہ عدالتی سفارت کاری کے ذریعے انسانی حقوق کا دفاع کریں اور سیاسی رویے سے دور رہیں۔

یہ بات علامہ "غلامحسین محسنی اژہ ای" نے منگل کے روز 65 سے زائد ممالک کے سفیروں اور ایران میں مقیم بین الاقوامی اداروں کے سربراہوں کے ساتھ ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت ایک ایسی دنیا میں رہ رہے ہیں جہاں کچھ جابر اور دہشت گرد حکومتیں کچھ استکباری اور رجعتی حکومتوں کے ساتھ تعاون کے ذریعے جھوٹے بہانوں سے تقریباً دو دہائیوں سے دوسرے ممالک پر قابض ہیں۔
محسنی اژہ ای نے بعض ممالک کی جانب سے دنیا کے عوام کی زندگیوں کے خلاف واضح جرائم کو نظر انداز کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج انسانی معاشرے کو دنیا بھر میں ہر قسم کے ظلم و جبر کے خاتمے کے لیے ایک مشترکہ فہم پر پہنچنا چاہیے اور اسی کی بنیاد پر ہم انسانی حقوق کی مدد کے لیے عدالتی سفارت کاری کو مضبوط بنانے کی تجویز پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ نے حوالگی سمیت مختلف شعبوں میں متعدد ممالک کے ساتھ عدالتی معاہدے کئے ہیں اور دیگر ممالک کے ساتھ اس قسم کے معاہدوں کو انجام دینے کے لئے تیار ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ ظلم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے تمام مقدمات سے لڑنے کے لیے دنیا کے ممالک کے ساتھ تعاون کا خیر مقدم کرتی ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .