ایرانی صوبے مشرقی آذربائیجان سے 75 ملین ڈالر مٹھائی اور چاکلیٹ کی برآمدات

تبریز، ارنا- رواں سال کے پہلے چھ مہینوں کے دوران، ایران کے صوبے مشرقی آذربائیجان سے 66 ہزار ٹن مختلف مٹھائی اور چاکلیٹ کی برآمدات ہوئی ہیں جن کی مالیت کی شرح 75 ملین ڈالر کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار صوبے مشرقی آذربائیجان کے ادرارہ برائے صنعت، کان کنی اور تجارت کے سربراہ برائے غیر ملکی تجارت کے امور "محمد نقی ہنربر" نے آج بروز بدھ کو ملک میں مٹھائی اور چاکلیٹ سے متعلق منعقدہ ایک ویبینار میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ رواں شمسی سال کے پہلے چھ مہینوں کے دوران، ملک بھر میں 213 ہزار ٹن مٹھائی اور چاکلیٹ کی برآمدات ہوئی ہیں جن کی مالیت کی شرح 189 ملین ڈالر کی ہے۔

صوبے مشرقی آذربائیجان کے ادرارہ برائے صنعت، کان کنی اور تجارت کے سربراہ برائے غیر ملکی تجارت کے امور نے کہا کہ مارکیٹوں کا تنوع اور 75 ممالک کو برآمدات اس صنعت کے اہم فوائد میں شامل ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ عراق، افغانستان، پاکستان، جمہوریہ آذربائیجان، ترکی، متحدہ عرب امارات اور آئیوری کوسٹ ایرانی مٹھائی اور چاکلیٹ کی برآمد کی اہم منزلیں ہیں۔

ہنربر نے کہا کہ اس صنعت میں ملک کے 563 پیداواری یونٹس میں سے 125 یونٹس جن کی پیداواری صلاحیت 417 ہزار 845 ٹن سے زیادہ ہے مشرقی آذربائیجان سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاریگروں اور صنعت کاروں کی کوششوں کی بدولت، ایران 2020 میں کنفیکشنری اور چاکلیٹ کی صنعتوں میں 450 ملین ڈالر سے زیادہ کی برآمدات کے ساتھ اس پروڈکٹ کے ٹاپ 30 برآمد کنندگان میں شامل ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha