بارسلونا فلم فیسٹیول میں تین ایرانی فلموں کی نمائش ہوگی

تہران، ارنا- ایرانی فنکاروں کی بنائی گئی تین فلموں"Dead Eater"، "Reverse path" اور "Cinema City Story" کو بارسلونا انٹرنیشنل ایشین فلم فیسٹیول نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی ہدایتکار "صادق صادق دقیقی" کی بنائی گئی فلم Dead Eater، فلم ساز "مسعود فارابی" کی بنائی گئی فلم Reverse path اور "کیوان علیمحمدی اور "علی اکبر حیدری" کی ہدایتکاری میں بنائی گئی فلم Cinema City Story کو بارسلونا انٹرنیشنل ایشین فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

میلے کے اس دور میں دو فلموں Reverse path اور Dead Eater کو مرکزی حصے اور دیگر ایرانی فلم Cinema City Story کو نیٹ پیک سیکشن میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بارسلونا انٹرنیشنل ایشین فلم فیسٹیول، 27 اکتوبر سے 7 نومبر 2021  تک سپین میں منعقد ہوگا۔

فلم Reverse path ، آج کے ایرانی معاشرے میں کئی نوجوانوں کی فلم بنانے اور نوجوان فلم سازوں کے جرگے میں شامل ہونے کی درپیش چیلنجز پر مبنی ہے۔

فلم Cinema City Story کے خلاصے میں کہا گیا ہے کہ داؤد! سنیما وہ نہیں ہے جو آپ سوچتے ہیں۔ آپ کبھی سینما نہیں گئے، آپ نے سینما کو صرف اپنے لیے ایک گندی کالی چیز بنا لیا۔ سینما جائیں اور ایک بار اچھی فلم دیکھیں۔ دیکھیں آپ کی دنیا کتنی بدلتی ہے۔ مسٹر اردشیر: مجھے اپنی دنیا کی کوئی پرواہ نہیں پس مجھے جانے کے بعد اپنی دنیا سے متعلق سوچنا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha