اسلامی جمہوریہ ایران نے سنیوں کی ان گنت خدمات کی فراہمی کی ہے: سنی عالم

گرگان، ارنا- ایرانی صوبے گلستان کے علاقے آق قلا کے امام جمعہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کی سنیوں کی ان گنت خدامات کی فراہمی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ توقع کی جاتی ہے کہ اشرافیہ اور مختلف نسلوں کے مستحق افراد کی صلاحیتوں کو تمام شعبوں میں استعمال کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار "عبدالحی میرزاعلی" نے آج بروز منگل کو ایرانی شمالی صوبے گلستان کے نئے گورنر جنرل کی تقرری تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم ملک کے اتحاد اور ترقی کے لیے مزید افہام و تفہیم، اتفاق اور تعاون چاہتے ہیں تو ہمیں اشرافیہ کے مختلف گروہوں اور مستحق قبائل کی تمام صلاحیتوں اور نظریات کو بروئے کار لانا ہوگا۔

میرزاعلی نے ہفتہ وحدت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران میں بسنے والے قبائل کے اتحاد کا عملی مظاہرہ کسی مخصوص ہفتہ تک محدود نہیں ہونا ہوگا۔

علاقے آق قلا کے امام جمعہ نے گلستان کے سابق گورنر جنرل کی خدمات اور 2019 میں اس علاقے میں سیلاب کے حادثے سے متاثرہ افراد کی خدمات کی فراہمی پر دیگر اداروں کے مینجرز کی کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے میں آق قلا، گمیشان، گنبد کاووس اور مراوہ تپہ علاقوں کے سیلاب متاثرین کے لیے گراں قدر خدمات  فراہم کی گئیں، جو کہ قابل تعریف ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر داخلہ نے آج بروز منگل کو "علی محمد زنگانہ" کو صوبے گلستان کے نئے گورنر جنرل مقرر کردیے۔

زنگانہ 1971ء میں علی آباد کے علاقے میں پیدا ہوئے ہیں؛ انہوں نے طب میں ڈاکٹریٹ کی اور تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز سے پبلک ہیلتھ مینجمنٹ میں ماسٹر ڈگری اور تہران کی فیکلٹی آف مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن سائنس سے مینجمنٹ میں پی ایچ ڈی کی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha