ایرانی فوجی طاقت صہیونی دھکمیوں کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے: جنرل جلالی

تہران، ارنا- ایرانی شہری دفاع کی تنظیم کے سربراہ جنرل جلالی نے صہیونی دھمیکوں کو اس ریاست کی کمزوری کی علامت قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایرانی فوجی طاقت اس ناجائز ریاست کی دھمکیوں کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار جنرل "غلامرضا جلالی" نے آج بروز منگل کو ایک پریس کانفرنس میں صہیونی ریاست کے صحافی "ایدی کوہن" کیجانب سے اس ریاست کا ایران کیخلاف حملے کے الٹی گنتی کے شروع کے دعوے کے رد عمل میں کیا۔

انہوں نے ان بیانات کو ناقابل تائید مبالغہ آرائی قرار دیا اور کہا اگر صیہونی ریاست کے پاس اتنی طاقت ہوتی تو وہ یہ حملہ اب تک کر چکی ہوتی۔

ایرانی شہری دفاع کی تنظیم کے سربراہ نے کہا کہ اس طرح کی دھمیکاں زیادہ تر ان کی کمزوری کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی اس طرح کی دھمکیوں سے اپنی کمزوری پر پردہ ڈالنا چاہتی ہے ۔ اگر صیہونی ریاست کیجانب سے ایرانی کیخلاف کوئی اقدام اٹھایا جائے تو اس کا بہت فیصلہ کن جواب ملے گا اور کوہن اپنے اگلے دن خود کو نہیں دیکھ پائیں گے۔

جنرل جلالی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ کی فوجی اور دفاعی طاقت ان خطرات کا جواب دینے، کنٹرول کرنے اور ان کا پتہ لگانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha