ایران پانی صاف کرنے کا ہائی پریشر پمپ تیار کرنے والے ممالک میں شامل

تہران، ارنا- ایران میں صاف پانی کی کمی اور نمکین پانی کو صاف کرنے کے مشینوں کی درآمدات پر پابندی کی وجہ سے ملکی ماہرین نے پانی صاف کرنے کے ہائی پریشر پمپ کا ڈیزائن اور تیار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق ریورس اوسموسس ایک جدید ٹیکنالوجی ہے جو نمکین پانی کو مختلف قسم بشمول صاف اور پینے کے پانی کی فراہمی کے استعمال کے لیے تیار کرتی ہے۔

 اس تکنیکی طریقہ کار میں ہائی پریشر پمپس کا استعمال کرتے ہوئے نمکین پانی کو ایک خاص جھلی سے گزارا جاتا ہے جس میں کئی سوراخ ہوتے ہیں اور اس طرح پانی کے مالیکیول ان سوراخوں سے گزرتے ہیں اور نمکیات سمندر کے پانی میں رہ جاتے ہیں۔

تاہم اب تک ریورس اوسموسس سسٹم کی ٹیکنالوجی کئی ممتاز جاپانی، یورپی اور امریکی کمپنیوں کے قبضے میں تھی، جن کی وجہ سے پابندیوں کی شرائط کے باعث مذکورہ کمپنیوں کے ساتھ تعاون کرنا اور تکنیکی علم کو ملک میں منتقل کرنا ممکن نہیں تھا۔

لہذا نائب ایرانی صدر کے دفتر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی نے اس اہم تشویش کو ترجیح دی، اورادارہ برائے ٹیکنالوجی ترقی، پانی اور توانائی کے امور نے پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی میں تکنیکی منصوبوں کی حمایت اور تجارتی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے۔

فی الحال، مقامی ماہرین کی صلاحیت اور کوششوں پر انحصار کرتے ہوئے، نیم صنعتی ہائی پریشر پمپ اور ٹربو چارجر کے ڈیزائن اور پروڈکشن اور ضروری ٹیسٹ کامیابی کے ساتھ مکمل ہو چکے ہیں۔

ڈیزائن کی حتمی پروڈکٹ ہائی پریشر کلاس پمپ اور انرجی ریکوری ٹربو چارجر ہے۔ ان پروڈکٹس کی تیاری کے ساتھ ہی مقامی علم پر مبنی کمپنی نے اس مصنوع کیلئے درکار پرزوں اور آلات کے ڈیزائن اور تیاری کی تمام ٹیکنالوجیز کو مقامی بنا دیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha