یورپی یونین کو خود کو امریکہ کی توسیع پسندانہ پالیسیوں سے دور رکھنا چاہیے: صدر رئیسی

تہران، ارنا – ایرانی صدر نے کہا ہے کہ یورپی یونین اسٹریٹیجک آزادی کی طرف بڑھنے میں کامیاب ہو جائے گی اور خود کو امریکہ کی توسیع پسندانہ پالیسیوں سے دوری اختیار کر لے گی کیونکہ امریکی یکطرفہ طرز عمل دنیا کو فائدہ نہیں پہنچا سکتا۔

یہ بات علامہ "سید ابراہیم رئیسی" نے پیر کے روز فن لینڈ کے نئے سفیر "کاری کاہیلوتو" کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر فن لینڈ کے نئے سفیر نے ایرانی صدر کو اپنی اسناد تقرری پیش کی۔
رئیسی نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ آپ کے مشن کے دور میں ایران اور فن لینڈ کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں مزید ترقی ہوگی۔
انہوں نے یورپ کو ایران کے حوالے سے اپنے وعدوں کی پاسداری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے دونوں ملکوں کے تعلقات کے قیام کی 90ویں سالگرہ کے موقع پر ایران اور فن لینڈ کے درمیان تعلقات کے فروغ کی امید ظاہر کی۔
فن لینڈ کے نئے سفیر نے کہا کہ فن لینڈ اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات ہمیشہ اچھے رہے ہیں۔
انہوں نے ایران کو خطے کے اہم ممالک میں شمار کیا اور افغانستان میں پیشرفت سمیت علاقائی مسائل سے نمٹنے کے لیے اس کے ساتھ تعاون کا خیرمقدم کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے ملک کی ایران میں اچھی سرمایہ کاری ہے اور وہ اب تہران کے ساتھ دوطرفہ تعاون چاہتا ہے جو پہلے تھا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha