24 اکتوبر، 2021، 2:33 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84516326
T T
0 Persons
ایرانی صدر نے اسلامی ممالک کے سربراہوں کو میلادالنبیﷺ پر مبارکباد دی

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے اسلامی ممالک کے سربراہوں کے نام میں الگ الگ پیغامات میں ان کو میلادالنبیﷺ اور ہفتہ وحدت پر مبارکباد دی۔

رپورٹ کے مطابق، علامہ "سید ابراہیم رئیسی" نے اپنے پیغامات میں اس امید کا اظہار کرلیا کہ اس بابرکت ایام میں حضرت رسول اکرم (ص) کے رویوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسلامی مشترکات پر بھروسے اور پختہ عزم سے اسلام کے فروغ کے سلسلے میں پائیدار اور مضبوط تعلقات کیلئے اقدامات اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے ایرانی اسپیکر نے ایک پیغام میں اپنے اسلامی ممالک کے ہم منصبوں کو حضرت رسول اکرم (ص) کے یوم ولادت پر مباردکباد دی۔

قالیباف نے اس امید کا اظہار کرلیا کہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں اور قرآن مجید، پیغمبر اسلام کی مدد سے ہم عظیم اسلامی قوم کے درمیان ہمدردی اور بھائی چارے کی مضبوطی اور مسلم ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی مضبوطی کو دیکھیں گے۔

ایرانی اسپیکر نے اپنے اسلامی ممالک کے منصبوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اسلامی ممالک کی حکومتوں اور قوموں کی کامیابی کی دعا کی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .