باکو سے باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے پُرعزم ہیں: ایرانی وزیر خارجہ

تہران، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے جمہوریہ آذربائیجان کے ہم منصب سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، باکو میں گرفتار کیے گئے دو ایرانی ڈرائیوز کی رہائی کو غلط فہمیوں کو دور کرنے کیلئے اچھا اقدام قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک باکو سے تعلقات کے فروغ کیلئے پختہ عزم رکھتا ہے۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، "حسین امیر عبداللہیان" نے ہفتے کی شام کو جمہوریہ آذربائیجان کے وزیر خارجہ "جیحون بایرامف" سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے دونوں فریقین کے درمیان حالیہ رابطوں و نیز جمہوریہ آذربائیجان میں گرفتار کیے گئے دو ایرانی ڈرائیوز کی رہائی کو غلط فہمیوں کو دور کرنے کیلئے ایک تعمیری اقدام قرار دے دیا۔

امیرعبداللہیان نے مشترکہ سرحدی علاقوں میں ایرانی ٹرکوں کی آمد و رفت میں آسانی لانے اور مزید مثبت اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے ایک مثبت رویہ اپنانے اور دونوں ملکوں کے مستقبل پر مثبت نقطہ نظر رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے جلد سرگرم ہونے کا مطالبہ کیا۔

امیر عبداللہیان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، باکو سے تعلقات کے فروغ کیلئے پختہ عزم رکھتا ہے۔

‌‎دراین اثنا جیحون بایراموف نے غلط فہمیوں کو دور کرنے کیلئے مثبت اقدامات اٹھانے، گرفتار کیے گئے دو ایرانی ڈرائیوز کی رہائی اور ایرانی متعلقہ اداروں میں سرحدی ٹریفک کے قانون کی ہدایت کو دونوں فریقین کیجانب سے غلط فہیموں کو دور کرنے کا پیغام قرار دے دیا۔

‌‎آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ اقتصائی منصوبوں کو مثبت قرار دیتے ہوئے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے سرگرم ہونے کا مطالبہ کیا۔

نیز دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے باہمی مشاورت کا تسلسل جاری رکھنے پر زور دیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha