دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے اتحاد ضروری ہے: ایرانی اہلسنت عالم دین

گناباد، ارنا – ایرانی اہلسنت عالم دین نے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے شیعوں اور سنیوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کے تحفظ کو ضروری قرار دیا۔

 یہ بات مولوی عبدالرحمن مطہری نے ہفتہ کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ دشمن اور عالمی سامراج مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پھیلانے کے ساتھ اپنے دشمنانہ مقاصد کو حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو ہم شیعہ اور سنی کے درمیان اتحاد، اخوت اور ہمدردی کو مستحکم کرنے کے ساتھ ان کے ناپاک سازشوں کو ناکام بناتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن سمجھتا ہے کہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور ہمدردی کے ساتھ دین اسلام اور مسلمانوں پر نقصان نہیں پہنچ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتحاد اور یکجہتی تمام مومنین اور مسلمانوں کے لیے ضروری ہے اور یہ کسی مخصوص ملک اور علاقے تک محدود نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن سمجھتا ہے کہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور ہمدردی کے ساتھ دین اسلام اور مسلمانوں پر نقصان نہیں پہنچ سکتا ہے اور اس سلسلے میں بہت سی روایات ہیں جو مسلمانوں کے اتحاد اور ہمدردی کو برقرار رکھنے کی راہ میں ایک چراغ ہوسکتا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@         

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha