2024 کے اولمپکس میں مضبوط موجودگی ایرانی کشتی فیڈریشن کی ترجیح ہے

لارستان، ارنا - ایران کی قومی فری اسٹائل کشتی ٹیموں کے تکنیکی ڈائریکٹر نے کہاہے کہ   2024 کو پیرس میں منعقد ہونے والے سمر اولمپکس میں مضبوط موجودگی ایرانی کشتی فیڈریشن کی ترجیح اور سنجیدہ پروگراموں میں سے ایک ہے۔

یہ بات محسن کاوہ نے جمعرات کے روز صوبے فارس کے شہر لارستان میں کشتی کے تجربہ کاروں کی اعزازی تقریب کے موقع پر ارنا کے نمائندے کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہی۔

 انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں اور بہتر منصوبہ بندی کے لیے بدھ 20 اکتوبر کو کشتی فیڈریشن کے عہدیداران ، اس کھیل کے کچھ کھیلاڑیوں اور قومی ٹیموں کے کوچز کی موجودگی میں ایرانی وزیر کھیل کے ساتھ ایک نشست منعقد ہوئی۔

کاوہ نے کہا کہ اس نشست میں حکومت اور وزارت کھیل اور نوجوانوں کی مالی اور روحانی مدد کے ساتھ ساتھ ان اہم عالمی مقابلوں میں پہلوانوں کی تیاری کے لیے مناسب انفراسٹرکچر کی تشکیل پر زور دیا گیا۔

انہوں نے ناروے میں عالمی چیمپئن شپ کشتی کے مقابلوں ایرانی پہلوانوں اور کھلاڑیوں کی کامیابیوں کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان مقابلوں میں ایرانی کشتی ٹیم نے مجموعی طور پر سات طلائی تمغے اور 13 رنگا رنگ تمغے حاصل کر کے ایک تاریخ ریکارڈ قائم کیا۔

محسن کاوہ نے کہا کہ پہلی بار ہم نے فری اسٹائل کشتی میں چار گولڈ اور گریکو رومن کشتی میں تین گولڈ میڈلز حاصل کیے۔

کاوہ نے ان تمغوں اور کامیابیوں کے تسلسل پر زوردیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے آپ کو ایشیائی اور عالمی مقابلوں خاص طور پر 2024 کو پیرس کے مقابلوں اور 2028 کو امریکی مقابلوں میں تیار کرنا چاہیے ۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@         

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha