ایرانی فٹ بال ٹیم ایشیا کی پہلی پوزیشن بدستور برقرار

تہران، ارنا – عالمی فٹ بال فیڈریشن کی نئی رینکنگ کے مطابق ایرانی قومی فٹ بال ٹیم کی ایشیائی پہلی پوزیشن بدستور برقرار ہے۔

انٹرنیشنل فٹ بال فیڈریشن (فیفا) کی جانب سے اعلان کردہ  تازہ ترین رینکنگ میں ایرانی قومی ٹیم دنیا میں 22 ویں اور ایشیا میں پہلی پوزیشن پر بدستور برقرار ہے۔

فیفا نے آج بروز جمعرات 21 اکتوبر کو ہمیشہ کی طرح دنیا کی قومی فٹ بال ٹیموں کی تازہ ترین درجہ بندی جاری کی۔

اس درجہ بندی میں ہماری قومی فٹ بال ٹیم سات پوائنٹس (1545) کے اضافے کے باوجود بغیر کسی تبدیلی کے دنیا میں 22 ویں اور ایشیا میں پہلی پوزیشن پر ہے۔

دنیا کی ٹاپ 10 ٹیموں کی رینکنگ درج ذیل ہے:

1- بیلجیم2 - برازیل3 - فرانس4 - اٹلی5- انگلینڈ6 - ارجنٹائن7 - اسپین8 - پرتگال9 - میکسیکو10 - ڈنمارک

ایشیا کی ٹاپ 5 ٹیموں کی رینکنگ  بھی درج ذیل ہے:

1- ایران2 - جاپان3 - آسٹریلیا4 - جنوبی کوریا5- قطر

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@         

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha