غیر علاقائی ممالک خطی عوام کا خیرخواہ نہیں ہیں : ایرانی صدر

تہران، ارنا -  ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ غیر علاقائی ممالک خطے کے عوام کا خیر خواہ نہیں ہیں اور پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کافروغ ہماری ترجیحات میں سے ایک ہے۔

یہ بات ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے آج بروز جمعرات صوبے آذربائیجان شرقی اور صوبے آذربائیجان غربی کے پارلیمانی نمائندوں سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ غیر علاقائی ممالک خطے کے عوام کا خیر خواہ نہیں ہیں اور پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کافروغ ہماری ترجیحات میں سے ایک ہے اوراور ہم صیہونیوں کو اپنے پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

غیر علاقائی ممالک خطی عوام کا خیرخواہ نہیں ہیں : ایرانی صدر

پارلیمانی نمائندوں نے اس ملاقات میں دونوں صوبوں میں پانی اور دیگر مشکلات کا حوالہ دیتے ہوئے صوبوں میں جاری  نامکمل پراجیکٹوں کی تکمیل کے سلسلے میں بھی حکومت کی حمایت اور مدد پر زوردیا۔

صدر ابراہیم رئیسی نے نامکمل منصوبوں کی تکمیل کو حکومت کی پہلی ترجیحات میں قراردیتے ہوئے کہا کہ مغربی اور مشرقی آذربائیجان سرحدی صوبے ہیں اور سرحدی صوبوں ميں سرحدی مارکیٹوں کے قیام کے ذریعہ اقتصادی اور تجارتی رونق کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔

صدر رئیسی نے کہا کہ 15 ممالک ہمارے ہمسایہ ممالک ہیں اور ہمیں اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں اپنے ہمسایہ ممالک پر خاص توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@         

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha