فلسطینی ارمان کی حمایت کیلئے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے: ایرانی وزیر خارجہ

تہران، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطین ویسے ہی دنیائے اسلام کا پہلا مسئلہ ہے اور ہم فلسطینی ارمان کی حمیات کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے اور اس حوالے سے فلسطین کی حمایت کیلئے عوام کی حمایت پر قائم تمام تنظیموں سے مکمل تعاون پر تیار ہیں۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، ہفتہ وحدت اور حضرت رسول اکرم (ص) کی یوم ولادت کے موقع پر فلسطین کی حمایت کیلئے عوام کی حمایت پر قائم تنظیموں کے نمائندوں اور سرگرم کارکنوں نے آج بروز بدھ کو ایرانی وزیر خارجہ "حسین امیر عبداللہیان" سے ملاقات اور گفتگو کی۔

منعقدہ اس اجلاس میں حصہ لینے والوں نے فلسطین کی سائنسی اور میڈیا کی حمایت کیلئے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں۔

انہوں نے فلسطینی ارمان کو زندہ رکھنے اور قابض صہیونیوں کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے تمام متعلہ اداروں اور تنظیموں کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر حسین امیر عبداللہیان نے شہید جنرل سلیمانی، مرحوم "شیخ الاسلام" اور مرحوم "محشتمی پور" سے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے حقوق اور ان کی مزاحمت کی حمایت پر تمام سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں کی حمایتوں کا شکریہ ادا کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطین ویسے ہی دنیائے اسلام کا پہلا مسئلہ ہے اور ہم فلسطینی ارمان کی حمیات کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے اور اس حوالے سے فلسطین کی حمایت کیلئے عوام کی حمایت پر قائم تمام تنظیموں سے مکمل تعاون پر تیار ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha