ایران نے ہمیشہ عراق میں استحکام کا خیرمقدم کیا ہے: ایرانی وزیر خارجہ

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے تہران ہمیشہ عراق میں امن و استحکام کا خیرمقدم کرے گا۔

یہ بات حسین امیر عبداللہیان نے گزشتہ روز عراق کے سابق وزیر اعظم 'عادل عبدالمہدی' سے ملاقات میں کہی۔

انہوں نے دونوں ممالک کو دو دیرینہ اور قریبی دوست اور بھائی قرار دیتے ہوئے تہران اور بغداد کے درمیان سیاسی ، اقتصادی ، ثقافتی اور عوامی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

ہمارے وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کے لیے عراقی وزیر اعظم کے دور میں عبدالمہدی اور ان کی حکومت کے اقدامات کی تعریف کرتے ہو‏ئے کہا کہ ایران عراقی حکومت کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

امیر عبداللہیان نے مزید کہا کہ ایران نے ہمیشہ عراق کے امن اور استحکام اور علاقائی تعلقات میں اس کے تعمیری کردار کا خیرمقدم کیا ہے اور اس ملک کے سیاسی فیصلوں میں عوام کے ارادے کا احترام کرتا ہے ۔

اس ملاقات میں عبدالمہدی نے مختلف شعبوں میں ایران اور عراق کے درمیان متعدد مشترکات کا حوالہ دیتے ہوئے ان مشترکات دونوں ملکوں کی حکومت اور عوام کو قریب لانے کیلیے ایک بڑا موقع سمجھا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@   

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha