ایرانی خواتین نے ایشیائی فری اسٹائل تائیکوانڈو مقابلوں کا ٹائٹل جیت لیا

تہران، ارنا-ایانی دارالحکومت تہران میں منعقدہ تیسرے ایشیائی فری اسٹائل تائیکوانڈو مقابلوں کا آج بروز پیر کا اختتام کیا گیا جس میں ایرانی قومی خواتین ٹیم نے پہلی پوزیشن اپنی نام کرلی۔

رپورٹ کے مطابق، ایشیائی فری اسٹائل تائیکوانڈو مقابلوں کے تیسرے دور کا خوایتن کے شعبے میں 16 اکتوبر سے 6 ممالک بشمول ایران، اردن، افغانستان، پاکستان، روس اور بھارت کی 138 نمائندوں کی شرکت سے "پارسیان استقلال" ہوٹل میں انعقاد کیا گیا۔

ان مقابلوں کا -46، -49، -53، -57،-62، -67، -73 اور +73 کی کیٹگیریز میں انعقاد کیا گیا۔

ان مقابلوں کے اختتام میں ایرانی خوایتن کی قومی ٹیم نے 7 طلائی اور ایک چاندی کے تمغوں اور 931 پوانٹس سے پہلی پوزیشن اپنی نام کرلی۔

روس نے ایک طلائی اور ایک چاندی تمغوں اور 187 پوانٹس سے دوسری پوزیشن حاصل کرلی اور بھارت نے دو کانسی کے تمغوں اور 57 پوانٹس سے تیسری پوزیشن کو حاصل کرلیا۔

اس ایونٹ کے بہترین شرح ذیل ہیں؛

بہترین کوچ: اعظم درستی (ایران)

بہترین کیھلاڑی: معصومہ رنجبر (ایران)

اخلاقیات کپ: اردن

بہترین نگران: ناجیا رسل (ایران)

بہترین ریفریز: زہرا شہریاری (ایران)، آزادہ یاسائی (ایران) - آیسن آکر (ترکی)

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha