35 ویں عالمی اتحاد امت کانفرنس 19 اکتوبر کو ایرانی صدر کی شرکت سے منعقد ہوگی

تہران، ارنا- 35 ویں عالمی اتحاد امت کی کانفرنس کل بروز منگل کو ایرانی صدر "سید ابراہیم رئیسی" کی شرکت سے تہران میں انعقاد کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی موجودگی میں کل بروز منگل کو 35 ویں عالمی اتحاد امت کی کانفرنس منعقد ہوگی۔

منعقدہ ہونے والی اس کانفرنس میں دنیائے اسلام کے 52 ممالک کے علماء اور دانشور شرکت کریں گے۔

مجمع تقریب بین المذاہب کے رابطہ عامہ کی رپورٹ کے مطابق 35 ویں عالمی اتحاد امت کانفرنس "اسلامی اتحاد، امن اور عالم اسلام میں تفرقہ اور تنازعات سے نمٹنے" کے عنوان سے منعقد ہوگی۔

 کانفرنس کا انعقاد تہران کی پارسیان آزادی ہوٹل میں ہوگا۔ عالمی اتحاد امت کانفرنس میں 52 ممالک کے علماء اور دانشور حضوری اور آن لائن شرکت کریں گے جبکہ 35 ویں اسلامی وحدت کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے ایرانی صدر سید ابراہیم رئيسی خطاب کریں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ عالمی اسلامی وحدت کانفرنس کا سلسلہ 19 اکتوبر سے 24 اکتوبر تک جاری رہےگا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha