"کاظم غریب آبادی" ایرانی عدلیہ کے نائب سربراہ برائے بین الاقوامی امور مقرر

تہران، ارنا- ایرانی عدلیہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ عدلیہ کے سربراہ کے حکم سے ڈاکٹر کاظم غریب آبادی کو عدلیہ کے نائب سربراہ برائے بین الاقوامی اور انسانہ دوستانہ امور مقرر کردیا گیا ہے اور ساتھ ہی وہ ایرانی کونسل برائے انسانی حقوق کے سربراہ کے عہدے پر باقی رہیں گے۔

رپورٹ کے مطابق، ایرانی عدلیہ کے ترجمان "ذبیح اللہ خدائیان" نے کہا کہ ڈاکٹر کاظم غریب آبادی کو عدلیہ کے نائب سربراہ برائے بین الاقوامی اور انسانہ دوستانہ امور مقرر کردیا گیا ہے اور ساتھ ہی وہ ایرانی کونسل برائے انسانی حقوق کے سربراہ کے عہدے پر باقی رہیں گے۔

ایرانی عدلیہ کے سربراہ علامہ "غلامحسین محسنی اژہ ای" کے حکم نامے میں غریب آبادی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی میدان میں اقدامات کی اہمیت اور انقلاب کے دوسرے مرحلے میں نظام کے اعلی مقاصد کے حصول کے لیے ہم آہنگی اور تمام متعلقہ اداروں بالخصوص وزارت امور خارجہ کے تعاون سے سپریم لیڈر کے رہنما اصولوں اور عدلیہ کی اسٹریٹجک پالیسیوں کے نفاذ کرنے کیلئے اقدامات اٹھالیجئے۔

واضح رہے کہ کاظم غریب آبادی اس سے پہلے ویانا کی بین الاقوامی تنظیموں سمیت عالمی جوہری ادارے میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے "علی باقری کنی" ایرانی عدلیہ کے نائب سربراہ برائے بین الاقوامی کے عہدے پر فائر تھے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha