ایران اور ایف اے او کے درمیان تعاون کا اضافہ ہوگا

تہران، ارنا- ایران اور اقوام متحدہ کا ادارہ برائے خوراک اور زراعت کے درمیان تعاون کے فروغ کے سلسلے میں آج بروز اتوار کو ایرانی محکمہ زارعت میں ایف اے اور کی تکنیکی صلاحیتوں سے واقف ہونے کیلئے ایک مشترکہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق، منعقدہ اس ورکشاپ میں ایرانی محکمہ زارعت کے مقاصد کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں پروجیکٹ دستاویز کی تیاری اور مرتب کرنے، ایف اے اور کے منصوبوں اور تکنیکی پروجکٹس کے نفاذ کے طریقوں کو پیش کیا گیا۔

اس موقع پر وزارت زارعت کے ڈائریکٹر جنرل برائے بین الاقوامی تعلقات اور خصوصی تنظیموں کے امور "علیمراد سرافرازی" نے  کہا کہ ایران میں ایف اے او کے نمائندے سے ملاقات میں اس نتیجے پر پہنچا کہ ہمارے ملک کو ایف اے او کی صلاحیتوں اور  ایران سے تعاون کرنے والی دیگر خصوصی تنظیموں سے متعلق زیادہ معلومات نہیں ہیں۔

انہوں نے  ایف اے او کے منصوبوں سے متعلق ان کے ساتھیوں کے سوالات کا جواب ایک مخصوص شیڈول میں دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کرلیا کہ اس ورکشاپ کے انعقاد کے بعد، ہم پراجیکٹ کے بہتر نفاذ، بڑھتی ہوئی کارکردگی اور اپنے ملک میں ایف اے او کی دیگر صلاحیتوں کا استعمال دیکھیں گے۔

سرافرازی نے ایران اور اقوام متحدہ کا ادارہ برائے خوراک اور زارعت کے درمیان اس ورکشاپ کے انعقاد کی اصل وجے کو دنیا میں اس تنظیم کی اہمیت اور ہمارے ملک میں بڑے پیمانے پر منصوبوں کا نفاذ قرار دے دیا اور کہا کہ ہم دیگر خصوصی تنظیموں کے ساتھ تعاون کرنے والوں سے اس ورکشاپ کے تاثرات کا جائزہ لے کر اس عمل کو جاری رکھیں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس مشترکہ تربیتی ورکشاپ کل بھی انعقاد کیا جائے گا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha