ایرانی بحریہ کے جہاز عمان کی بندرگاہ 'سلالہ' پر پہنچ گئے

تہران، ارنا – ایرانی بحریہ کے بحری جہاز عمان کی بندرگاہ 'سلالہ' پر پہنچ گئے.

ایرانی بحریہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایرانی بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل شہرام ایرانی نے کہا ہے کہ ایرانی بحری جہاز عمانک کی بندرگاہ 'سلالہ' پر لنگر انداز ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کھلے پانیوں میں بحری بیڑوں کو بھیجنے کے سب سے اہم اہداف میں سے ایک اسلامی جمہوریہ ایران کی جہاز رانی کی حفاظت کو یقینی بنانا اور سمندروں میں ہمارے ملک کے پرچم کو لہرانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے کچھ دنوں میں قزاقوں نے ایک ایرانی ٹینکر پر خلیج عدن میں پانچ اسپیڈ بوٹس کے ساتھ حملہ کیا اور جہاز کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کی جو ایرانی بحریہ نے اس سازش کو ناکام بنایا۔

ایرانی بحریہ کے کمانڈر کے کہنے کے مطابق سلالہ بندرگاہ میں ایرانی بحری بیڑوں کو  لنگر انداز ہونے کا مقصد امن اور دوستی کا پیغام پہنچانا اور خطے میں سلامتی قائم کرنا ہے، ثقافتوں سے واقفیت حاصل کرنا اور ممالک کے فوجی اور بحری تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@   

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha