اب تک  100 ملین ڈوز کورونا ویکسین ایران پہنچ چکی  ہے: ایرانی وزارت صحت

تہران، ارنا – ایرانی وزارت صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اب تک 100 ملین ڈوز کورونا ویکسین ملک پہنچ چکی  ہے۔

ایرانی وزارت صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملک میں ویکسین کی 68 ویں کھیپ کی آمد کے ساتھ درآمد کی جانے والی ویکسینوں کی تعداد ایک سو ملین ڈوز ویکسین سے تجاوز کر گئی۔

1 نومبر تک ملک میں درآمد کی جانے والی ویکسینوں کی تعداد ایک سو پچاس ملین ڈوز سے تجاوز کر جائے گی۔

 ایرانی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے اتوار کو 6 ملین ڈوز پر مشتمل سینوفارم ویکسین کی 27 ویں کھیپ درآمد کر کے اسے امام خمینی ایئرپورٹ پر ایرانی وزارت صحت کے حکام کا حوالہ کردیا۔

 ایرانی ہلال احمر کے سربراہ 'کریم ہمتی' نے کہا کہ اب تک 75 فیصد شہریوں کو کورونا ویکسین دی گئی ہے۔ جو حکام کے درمیان اس اچھے تعاون کے تسلسل کے ساتھ جلد ہی 100 فیصد لوگ ویکسین حاصل کریں گے۔

اب تک48 ملین اور 15 ہزار 159 افراد نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کی ہے اور 23 ملین اور 343 ہزار اور 118 افراد نے دوسری خوراک حاصل کی ہے اور ملک میں انجکشن ہونے والی ویکسینوں کی کل تعداد 71 ملین اور 358 ہزار  اور 277 ڈوز تک پہنچ گئی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@  

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha