ایران نے فجر کپ بین الاقوامی تائیکوانڈو مقابلوں کا ٹائٹل جیت لیا

تہران، ارنا- ایرانی مردوں کی قومی تائیکوانڈو ٹیم نے فجر کپ بین الاقوامی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق، 31 ویں فجر کپ بین الاقوامی تائیکوانڈو مقابلوں کا مردوں کے زمرے میں 15 اکتوبر کو تہران کے "پارسیان استقلال" ہوٹل میں انعقاد کیا گیا۔

منعقدہ ان مقابلوں میں 9 ممالک بشمول ایران، آرمینیا، افغانستان، پاکستان، ترکی، روس، عراق، لبنان اور بھارت کے 117 تائیکوانڈو کھیلاڑیوں نے -54، -58، -63، -68،-74،-80، -87، +87 کلوگرام کی کیٹیگریز میں حصہ لیا تھا۔

اس بین الاقوامی ایونٹ کے اختتام میں ایرانی تائیکوانڈو ٹیم نے مجموعی طور پر 8 طلائی تمغوں اور 1004 پوانٹس کیساتھ پہلی پوزیشن اپنی نام کرلی۔

ترکی کی ٹیم نے 3 چاندی کے تمغموں اور 168 پوانٹس سے دوسری پوزیشن کو اپنے نام کرلیا اور پاکستان کی ٹیم نے ایک چاندی اور 59 پوانٹس سے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

31 ویں فجر کپ کے بہترین درج ذیل ہیں؛

بہترین کوچ: وحید عبداللہی (ایران)

بہترین کھیلاڑی: دانیال (ایران)

بہترین ریفری: محمد عزیزی (ایران) ، سماہ حمودی (قطر) اور آدم توفیق (اردن)

اخلاقیات کا کپ: عراق

بہترین نگران: لاریسا فادووا (روس)

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha