16 اکتوبر، 2021، 3:10 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84506400
T T
0 Persons
ایران کا یوریشین یونین کیساتھ تجارت میں 40 فیصد کا اضافہ

تہران، ارنا – ایرانی کسٹم کے ترجمان نے کہا ہے کہ رواں سال کے پہلے چھ مہینے میں یوریشین یونین کے ساتھ تجارت کی مالیت 2 ارب و 483 ملین ڈالر تھی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 40 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

روح اللہ لطیفی نے کہا کہ رواں سال کے پہلے چھ مہینے میں پانچ ملین و 549 ہزار و 311 ٹن مصنوعات یوریشین یونین کو برآمد کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس عرصے کے دوران ، یوریشین اکنامک یونین کے پانچ رکن ممالک کو ایران کی برآمدات میں وزن میں تقریبا  5 فیصد اور قدر میں 36 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ روس 503 ہزار 773 ٹن مالیت کے 270 ملین 394 ہزار 885 ڈالر کے ساتھ وزن میں 6 فیصد اضافہ اور 32 فیصد قیمت کے ساتھ گزشتہ سال کے مقابلے میں ایرانی سامان کی خریداری میں پہلے نمبر پر ہے ، پھر آرمینیا 412 ہزار 623 ٹن کی خریداری کے ساتھ  123 ملین و 675 ہزار و 202 ڈالر کے ساتھ وزن میں 20 فیصد کمی اور قیمت میں 29 فیصد اضافہ ، قازقستان 227 ہزار و 265 ٹن کے ساتھ 78ملین و 628 ہزار و 496 ڈالر ، وزن میں 95 فیصد اضافہ اور ویلیوز میں 28 فیصد اگلی صفوں میں کھڑا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .