رپورٹ کے مطابق، مصطفی (ص) ایوارڈ کے چوتھے ایڈیشن کے فاتحین کے ناموں کا اعلان منگل کو ایک پریس کانفرنس میں مصطفی (ص) ایوارڈ کے بنیادی سائنسز ورکنگ گروپ کے چیئرمین "حسین نادری منش" اور مصطفی (ص) فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر" مہدی سفرنیا" کی موجودگی میں کیا گیا۔
مصطفی (ص) اسلامی دنيا کی سائنس اور ٹيکنالوجی کا سب سے بڑا اعزاز ہے جو ہر دوسال ميں اسلامی دنيا کے بہترين سائنسدانوں اور علماء کو عطا کيا جاتا ہے؛ اس ایونٹ کے چوتھے ایڈیشن 21 اکتوبر کو ہفتے وحدت کے موقع پر تہران کے وحدت ہال میں انعقاد کیا جائے گا۔
یہ ایوارڈ؛ نینو ٹیکنالوجی، بائیو ٹیکنالوجی، بنیادی سائنس اور پبلک سیکٹر کے چار شعبوں میں جیتنے والوں کو دیا جاتا ہے۔
رواں سال کے دوران، اسلامی ممالک میں رہنے والے مسلم سائنسدان، نینو ٹیکنالوجی اور بائیو ٹیکنالوجی میں ایوارڈ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوگئے۔
یہ ایوارڈ اسلامی ممالک کے رہائشی اور غیر رہائشی دونوں زمروں میں پانچ مسلم سکالرز کو دیا جاتا ہے۔
اسلامی ممالک میں غیر مقیم مسلم سائنسدانوں کے زمرے میں چوتھے مصطفی انعام کے فاتح ایک ایرانی سائنسدان پروفیسر "کامران وفا" اور ایک بنگلہ دیشی سائنسدان پروفیسر "زاہد حسن" ہیں۔
اس کے علاوہ شعبہ طب میں پروفیسر "محمد صغیر"، نامیاتی حیاتیاتی کیمیا کے شعبے میں پروفیسر "اقبال چودھری" اور نظریاتی طبیعیات اور ذرات کے شعبے میں مراکش سے "یحیی تیعلاتی" کو اسلامی ممالک میں رہنے والے مسلم سائنسدانوں کے زمرے میں مصطفی (ص) کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
واضح رہے کہ مصطفی (ص) ايوارڈ کو عطا کرنے کا مقصد مختلف سطحوں اور رجحانات پر سائنسی واقعات کا جائزہ لينا، اسلامی دنيا ميں معروف سائنسدانوں، مشہور اسلامی شخصيات کی تعريف کرنا اور سائنسی تعاون کے راستوں کی سہولتيں فراہم کرنا ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ