رواں سال میں ایران میں صنعتی لوکلائزیشن کی شرح ایک ارب 700 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

تہران، ارنا- وزارت صنعت، کان کنی اور تجارت کے اندرونی تعمیراتی مرکز کے سربراہ نے کہا ہے کہ رواں شمسی سال کے دوران، ملک میں صنعتی لوکلائزیشن کی شرح ایک ارب 700 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔

ان خیالات کا اظہار "سید محمد مہدی ہادوی" نے آج بروز پیر کو ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال میں 3.4 ارب ڈالر کی مالیت پر مشتمل ملکی مصنوعات کی لوکلائزیشن کی منصوبہ بندی کی گئی تھی تا کہ ملک میں تیار کردہ سامان، درآمدی سامان کی جگہ لے سکیں۔ جو اعداد و شمار کے مطابق، پچھلے 6 مہینوں میں اس منصوبے کے 50 فیصد کا حصہ مکمل ہوچکا ہے۔

ہادوی نے کہا کہ پچھلے سال کے دوران، 3.4 ارب ڈالر کی مالیت پر مشتمل سامان اور آلات کی لوکلائزیشن مختلف صوبوں میں کی گئی تھی، لیکن صوبوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اس سے زیادہ حاصل کیا۔

رپورٹ کے مطابق، ملک کی ترقی کے سلسلے میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 2019 سے 2021 تک مجموعی طور پر 10 ارب ڈالر کی مالیت پر مشتمل مقامی طور پر تیار کردہ سامان، درآمدہ شدہ سامان کی جگہ لے لیں۔

گزشتہ سال کے دوران، تہران اور اصفہان کے صوبوں میں لوکلائزیشن کے شعبے میں سب سے زیادہ زرمبادلہ کی کارکردگی رہی۔

 اس حوالے سے تہران تقریبا ایک ارب اور 100 ملین ڈالر کی لوکلائزیشن کیساتھ، اس میدان میں شاندار کارکردگی ریکارڈ کیا۔

مجموعی طور پر، پانچ صوبوں کے بغیر باقی صوبے اس میدان میں 100 فیصد سے زیادہ کامیاب رہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha