ایرانی پہلوان نے عالمی مقابلوں کا طلائی تمغہ جیت لیا

تہران، ارنا- ایرانی پہلوان "میثم دلخانی" نے ناروے میں منعقدہ گریکو رومن ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ کی 63 کلوگرام کی کیٹگیری کے فائنل مرحلے میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک طلائی تمغے کو اپنے نام کرلیا۔

رپورٹ کی مطابق، گریکو رومن ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ کا 7 اکتوبر سے ناروے میں انعقاد کیا گیا اور آج بروز اتوار کو بہترین کھیلاڑیوں اور ٹیموں کی پہچان سے ختم ہوجائے گی۔

ان مقابلوں میں ایران سے "میثم دلخانی" نے اپنے جارجیا کے حریف کیخلاف کھیلے گئے میچ میں 4-5 نتیجے کیساتھ فتح حاصل کرکے ایک طلائی تمغے کو اپنے نام کرلیا۔

اسی کامیابی کیساتھ اب تک ایرانی کشتی ٹیم نے 3 طلائی تمغے حاصل کیے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے دیگر ایرانی پہلوانوں "محمد ہادی ساروی" اور "علی اکبر یوسفی" نے بالترتیب 97 اور 130 کلوگرام کے زمروں میں دو طلائی تمغے جیت لیے تھے۔

نیز ایران سے "محمد علی گرائی" اور "پژمان پشتام" نے بالترتیب 77 اور 82 کلوگرام کے زمروں میں دو چاندی کے تمغوں کو جیت لیا تھا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha