ایران نے ورلڈ کمپنی اسپورٹس گیمز میں 64 رنگے برنگے تمغے جیت لیے

تہران، ارنا- ورلڈ کمپنی اسپورٹس گیمز کے تیسرے اڈیشن کا اختتام کیا گیا اور ایرانی نمائندوں نے اس ایونٹ میں 64 رنگے برنگے تمغوں کو اپنے نام کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق، ورلڈ کمپنی اسپورٹس گمیز کا 5 سے 10 اکتوبر تک یونان کے شہر ایتھنز میں انعقاد کیا گیا-

ان مقابلوں میں ایرانی کھیل دستے نے مختلف شعبوں بشمول فٹبال، بیچ والی بال، ٹیبل ٹینس،تیراکی، ڈارٹ اور ٹریک اینڈ فیلڈ میں 70 کھیلاڑیوں کیساتھ حصہ لیا تھا۔

 منعقدہ ان مقابلوں کے آخری دن میں ایرانی کھیلاڑیوں نے ٹریک اینڈ فیلڈ اور تیراکی کے شعبوں میں 24 طلائی، چاندی اور کانسی کے تمغوں کو اپنے نام کرلیا۔

ٹیبل ٹینس کے شعبے میں ایران مینگنیز مائنز کمپنی نے 2 فری اسٹائل اور انڈر 40 کے زمروں میں فرانس اور جرمنی کے حریفوں کو شکست دے کر ان مقابلوں کا ٹائٹل جیت لیا۔

نیز ڈارٹ کے شعبے میں خاتون ایرانی کھیلاڑی "لیلا مہرجو" نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک چاندی کا تمغہ جیت لیا۔

اس کے علاوہ بیچ والی بال کے شعبے میں ایران سے مشہد بلدیہ ٹیم، فائنل مرحلے میں فرانسیسی حریف کیخلاف کھیلے گئے میچ میں کا میابی سے ہمکنار نہ ہوسکی اور اس ایونٹ کی دوسری پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha