یوسفی کو گریکو رومن کشتی کے ہیوی ویٹ زمرے میں ایرانی تاریخ کا پہلا طلائی تمغہ حاصل

تہران، ارنا- ایرانی پہلوان "علی اکبر یوسفی" نے ناروے میں منعقدہ ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ کے 130 کلوگرام کی کیٹیگری کے فائنل مرحلے میں اپنے روسی حریف کو شکست دے کر گریکو رومن کشتی کے ہیوی ویٹ زمرے میں ایرانی تاریخ کا پہلا طلائی تمغہ حاصل کرلیا۔

2021 کی ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ 8 اکتوبر کو شروع ہوئی اور کل (اتوار) کو ٹاپ ٹیموں اور افراد کی پہچان کیساتھ ختم ہو جائے گی۔

60، 97 اور 130 کلو گرام کی کیٹگری کی درجہ بندی اور فائنل مقابلے، آج بروز ہفتے کو ناروے کے شہر اوسلو میں واقع جورڈل امفی ہال میں 19:30 بجے کو آغاز کیے گئے۔

ان مقابلوں میں ایران سے علی اکبر یوسفی نے 130 کلوگرام کی کیٹگیری کے فائنل مرحلے میں اپنے روسی حریف کیخلاف کھیلے گئے میچ میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1-5 نتیجے کیساتھ کامیابی حاصل کی۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے دیگر ایرانی پہلوان "محمد ہادی ساروی" نے بھی 97 کلوگرام کے زمرے کے فائنل مرحلے میں اپنے جارجیا کے حریف کو شکست دے کر ایک طلائی تمغے کو اپنے نام کرلیا۔

نیز دیگر ایرانی پہلوانوں "محمد علی گرائی" اور "پژمان پشتام" نے بالترتیب 77 اور 82 کلوگرام کی کیٹیگری میں دو کانسی کے تمغے جیت لیے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha