رپورٹ کے مطابق، ایرانی فٹبال ٹیم، جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق 20:15 بجے میں 2022 قطر ورلڈ کپ مقابلوں کے آخری کوالیفائنگ راؤانڈ کے تیسرے میچ میں دوبئی کے زعبیل سپورٹ اسٹڈیم میں منعقدہ میچ میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم کو 0-1 نتیجے سے شکست دے دیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی فٹبال ٹیم، اس نتیجے کیساتھ گروپ اے کی پہلی پوزیشن پر کھڑی رہی۔
نیز گروپ اے کے دیگر مقابلوں کے سلسلے میں جنوبی کوریا نے 1-2 نتیجے کیساتھ شام کو شکست دے دیا۔
اس گروپ میں شامل عراق اور لبنان کی ٹیموں کے درمیان میچ بھی بغیر کسی گول کے برابر رہا۔
واضح رہے کہ اب اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی فٹبال ٹیم 9 پوانٹس کے ساتھ گروپ اے کی پہلی پوزیشن پر ہے؛ جنوبی کوریا کی ٹیم نے 7 پوانٹس سے دوسری پوزیشن کو حاصل کر لیا ہے اور اس کے بعد بالترتیت متحدہ عرب امارات، لبنان، عراق اور شام کی باری آتی ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی قومی فٹبال ٹیم ان مقابلوں کے چوتھے ہفتے میں 12 اکتوبر کو تہران کے آزادی سپورٹ اسٹڈیم میں جنوبی کوریا کیخلاف میدان میں اترے گی۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ