عالمی کشتی چیمپئن شپ کے مقابلوں کا اختتام/ ایرانی پہلوان کو کانسی کا تمغہ حاصل

تہران، ارنا – ایران کی قومی فری اسٹائل ریسلنگ ٹیم کے پہلوان نے عالمی چیمپئن شپ کے مقابلوں میں 97 کلوگرام کے زمرے میں اپنے منگولین حریف کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

 ناروے میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ میں 97 کلوگرام وزن کے زمرے میں کانسی کا تمغہ جیت کر اپنے منگولین حریف کو شکست دی۔

عالمی فری اسٹائل کشتی کے مقابلوں کا 2 سے 5 اکتوبر تک ناروے کے شہر اوسلو میں انعقاد کیا گیا جس میں ایرانی قومی کشتی ٹیم کے کھیلاڑی 'مجتبی گلیج ' نے 97 کلوگرام کی کیٹگیری میں منگولیا کے کھیلاڑی کو ہرا کر ایک کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے حسن یزدانی، کامران قاسم پور اور امیر حسین زارع نے بالترتیب ان مقابلوں میں 86، 92 اور 125 کلوگرام کے زمروں میں تین طلائی تمغے کو حاصل کیے۔

تین اور ایرانی کھیلاڑیوں 'علیرضا سرلک، امیر محمد یزدانی اور محمد نخودی' نے ترتیب میں 57، 65 اور 79 کلوگرام کے زمروں میں تین چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@  

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha