پیامبر اکرم (ص)کی رحلت اور امام حسن(ع ) کی شہادت پر عالم اسلام سوگوار ہے

تہران، ارنا -  حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی رحلت اور نواسہ رسول حضرت امام حسن علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران سمیت پوری دنیا میں جلوس ہائے عزا کا بھر پور طریقے سے انعقاد کیا جا رہا ہے۔

رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی رحلت اور امام حسن مجتبی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے عالم اسلام سوگوار ہے اور اسلامی جمہوری ایران کے شہر مشہد مقدس میں بارگاہ حضرت امام رضا علیہ السلام میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے لاکھوں زائرین کا ایک عظیم اجتماع موجود ہے۔

تاہم اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے عزاداری کے مراسم طبی اصولوں کے مد نظر منعقد ہو رہے ہیں اور علمائے کرام فضائل و مناقب اہلبیت اطہار علیھم السلام بیان کر رہے ہیں۔ عزادار، رسول اور آل رسول (ع) کی مصیبتوں کو یاد کرکے اشک غم بہا رہے ہیں اور ایک دوسرے کو پرسہ دے رہے ہیں۔

 کل رات سے شروع ہونے والا عزاداری کا یہ سلسلہ صفر المظفر کے آخر تک یعنی آسمان امامت و ولایت کے آٹھویں درخشاں ستارے حضرت امام رضا علیہ السلام کے یوم شہادت تک جاری رہے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@  

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha