قائد انقلاب کا ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں ایرانی پہلوانوں کی شاندار کارکردگی پر شکریہ

تہران، ارنا- قائد اسلامی انقلاب نے ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں ایرانی پہلوانوں کی مسلسل کامیابیوں اور یکے بعد دیگرے طلائی اور چاندی تمغوں کو جیتنے کے بعد ان کا ایک پیغام میں شکریہ ادا کیا۔

قائد اسلامی انقلاب آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا یپغام درج ذیل ہے؛

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ایرانی پہلوانوں کی کامیابیوں نے عوام بالخصوص نوجوانوں کے دلوں کو بہت خوش کردیا؛ میں تہ دل سے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

4/10/2021

واضح رہے کہ ورلڈ چیمپئن شپ فری اسٹائل ریسلنگ مقابلوں کا یکم اکتوبر سے ناروے میں آغاز کیا گیا اور اور یہ مقابلے کل بروز منگل (5 اکتوبر) کو ٹاپ ٹیموں اور افراد کی پہچان کے ساتھ اختتام پذیر ہوں گے۔

ان مقابلوں میں ایرانی پہلوان "میر محمد یزدانی" نے 65 کلوگرام کی کیٹگیری کے فائل مرحلے میں روسی حریف کیخلاف کھیلے گئے میچ میں اپنی مکمل مہارت کا جوہر دیکھانے کے باوجود 4-14 نتیجے کیساتھ شکست کھا کر ایک چاندی کے تمغے کو جیت لیا۔

نیز دیگر ایرانی پہلوان "علیرضا سرلک" 57 کلوگرام کی کیٹگیری کے فائنل مرحلے میں امریکی حریف "توماس گیلمان" کیخلاف میچ میں کامیابی سے ہمکنار نہ ہوسکیں  اور ایک چاندی کا تمغہ جیت لیا۔

خیال رہے کہ ایرانی پہلوان "حسن یزدانی" نے گزشتہ روز کے دوران ناروے میں منعقدہ عالمی کشتی مقابلوں کے فری اسٹائل کی 86 کلوگرام کی کیٹیگری میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جارحانہ انداز میں امریکی حریف "دیوید تیلور" کو 2-6 نتیجے کیساتھ شکست دے کر ایک طلائی تمغے کو اپنے نام کرلیا۔

نیز دیگر ایرانی پہلوان "امیر حسین زارع" نے فری اسٹائل کشتی مقابلوں کے فائنل مرحلے کی 125 کلوگرام کی کیٹگیری میں جارجیا کے حریف "گنو پتریاشویلی" کو 2-9 نتیجے سے شکست دے کر ایک طلائی تمغے کو اپنے نام کرلیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha