رپورٹ کے مطابق، "مجید چگینی" نے آج بروز پیر کو روسی وفد سے ایک ملاقات میں گیس صنعت کے مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
دراین اثنا روسی فریق نے ایرانی گیس کی صنعت کے منصوبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے تبادلہ اور قدرتی گیس کی تجارت کو روسی کمپنیوں کی ترجیحات میں قرار دے دیا۔
اس رپورٹ کے مطابق، اس حوالے سے تجاویز کی تفصیلات کا جائزہ لیا جائے گا اور مذاکرات جاری رہیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے ایرانی وزیرتیل "جواد اوجی" نے مضبوط انرجی ڈپلومیسی کو اپنے اہم منصوبوں میں قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم گیس کی برآمدات اور تجارت کو بڑھانے کے لیے مختلف فریقین سے مذاکرات کر رہے ہیں۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ