علامہ رئیسی کی عالمی مقابلوں میں دو ایرانی پہلوانوں کو طلائی تمغے جیتنے پر مبارکباد

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے ایک پیغام میں ناروے میں منعقدہ عالمی کشتی مقابلوں کے فری اسٹائل شعبے میں دو ایرانی پہلوانوں "حسن یزدانی" اور "امیر حسین زارع" کو ان کی شاندار فتح پر مباردکباد دی۔

رپورٹ کے مطابق، علامہ سید ابراہیم رئیسی نے امیر حسین زارع اور حسن یزدانی کے نام میں اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ناروے میں ہونے والی فری اسٹائل ریسلنگ ورلڈ چیمپئن شپ میں ہمارے ملک کے قابل چیمپئنز کو مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے اسلامی ایران کے کھیلوں سے محبت کرنے والے اور بہادر لوگوں کے دلوں میں فخر اور خوشی کی لہر پیدا کی۔

انہوں نے کوچز اور ٹیکنیکل سٹاف کی قیمتی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے ان فتوحات کے تسلسل اور دیگر ایرانی  پہلوانوں کی کامیابی کی دعا کی۔

واضح رہے کہ ایرانی پہلوان حسن یزدانی نے ناروے میں منعقدہ عالمی کشتی مقابلوں کے فری اسٹائل کی 86 کلوگرام کی کیٹیگری میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جارحانہ انداز میں امریکی حریف "دیوید تیلور" کو 2-6 نتیجے کیساتھ شکست دے کر ایک طلائی تمغے کو اپنے نام کرلیا۔

نیز دیگر ایرانی پہلوان "امیر حسین زارع" نے فری اسٹائل کشتی مقابلوں کے فائنل مرحلے کی 125 کلوگرام کی کیٹگیری میں جارجیا کے حریف "گنو پتریاشویلی" کو 2-9 نتیجے سے شکست دے کر ایک طلائی تمغے کو اپنے نام کرلیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha