ایران اور بلغاریہ کے وزرائے خارجہ کا تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران اور بلغاریہ کے وزرائے خارجہ نے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، دونوں ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

رپورٹ کے مطابق، بلغاریہ کے وزیر خارجہ "سوتلان استوئف" نے آج بروز منگل کو اپنے ایرانی ہم منصب "حسین امیر عبداللہیان" سے ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہوئے ان کو وزیر کا خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کی دوبارہ مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران سے تعلقات کے فروغ پر تیار ہے۔

در این اثنا ایرانی وزیر خارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے باہمی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

امیر عبداللہیان نے باہمی تجارتی تعلقات کے حجم پر اطمنیان کا اظہار کرتے ہوئے یہ امید ظاہر کی کہ مشترکہ کوششوں اور باہمی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے سے ایران اور بلغاریہ کے تجارتی تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔

سیاسی مشاورتی کمیٹی کا قیام، مشترکہ اقتصادی کمیشن کا قیا ، دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازوں کا قیام اور صنعتی، سائنسی، تکنیکی اور سیاحتی شعبوں میں تعاون، وہ دیگر موضوعات تھے جن پر اسلامی جمہوریہ ایران اور بلغاریہ کے  وزرائے خارجہ نے مذاکرات کیے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha