واشنگٹن اظہار رائے کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے:امریکی بیان پر ایران کا ردعمل

ماسکو، ارنا - جوہری توانائی تنظیم کے سربراہ نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ ایران کے تعاون کے بارے میں امریکی بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا  ہے کہ جن ممالک نے ایران کے ایٹمی تنصیبات کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کی مذمت نہیں کی اب بھی اس حوالےسے اظہارِ رائے کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

یہ بات محمد اسلامی جنہوں نےمنگل کے روز ایک وفد کی قیادت میں ماسکو کا دورہ کیا ہے، ارنا کے نمائندے کےساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کےتعاون کے بارے میں امریکی بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جن ممالک نے ایران کے جوہری تنصیبات کے خلاف دہشت گردانہ اقدامات کی مذمت نہیں کی اب بھی اس حوالےسے اظہارِ رائے کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

اسلامی نے کہا کہ روس 4+1 گروپ کا رکن ہے اور ہم آج کے مذاکرات میں روسی فریق سے جوہری معاہدے کے بارے میں بات چیت کریں گے۔

محمد اسلامی آج بروز منگل  اپنے روسی ہم منصب 'آلکسی لیخاچف' اور روسی 'روس ایٹم' کمپنی' کے سربراہ کی ملاقات کے لیے ایک سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئےجہاں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر 'کاظم جلالی' ، سفارت خانے کے اراکین اور روسی سرکاری ایٹم کمپنی کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔

ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے سربراہ اپنے ماسکو کے دورے کے دوران ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم اور سرکاری کمپنی روس ایٹم کے درمیان تازہ ترین صورتحال اور تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@  

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha