فرانسیسی وزیر خارجہ سے تعمیری اور دوراندیش مذاکرات کیے گئے: امیر عبداللہیان

تہران، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے نیویارک میں اپنے فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فرانس کے وزیر خارجہ کیساتھ تعمیری اور دور اندیش مذاکرات کیے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "حسین امیر عبداللہیان" نے آج بروز پیر کو ایک ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ انہوں نے اس ملاقات میں برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے بے عملی کی سختی سے تنقید کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیرس نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ ایران سے تعلقات پر نظر ثانی رکھنے اور ان کو فروغ دینے پر تیار ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے فرانسیسی ہم منصب کے اس بیانات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی نئی حکومت اپنے بیانات پر عمل پیرا ہے اور ہمارا معیار آپ کا عمل ہے۔

واضح رہے کہ حسین امیر عبداللہیان جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس میں حصہ لینے کیلئے نیویارک کے دورے پر ہیں، نے آج تک 50 سیاسی اور بین الاقوامی حکام بشمول فرانسیسی وزیر خارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں کرتے ہوئے ان سے باہمی دلچسبی امور سمیت علاقائی اور بین الاقوامی امور پر مذاکرات کیے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha